• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے آیت اللّٰہ خامنہ ای کا بیان شیئر کردیا

وزیراعظم عمران خان نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کا بیان شیئر کرتے ہوئے آیت اللّٰہ خامنہ ای اور ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کا شکریہ ادا کیا۔

عمران خان نے کہا کہ وہ بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ظلم و جبر کے خلاف آواز اٹھانے پر ان رہنماؤں کے شکر گزار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افسوس کہ مسلم دنیا سے چند آوازیں مقبوضہ کشمیر اور بھارت میں مظالم کی مذمت کررہی ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارت میں مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف مغرب میں آوازیں اٹھ رہی ہیں، مقبوضہ کشمیر میں مظالم کے خلاف بھی مغرب میں آوازیں اٹھائی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے نئی دہلی میں ہونے والے فسادات کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کے قتل عام پر دنیا بھر میں مسلمانوں کے دل دکھی ہیں، بھارتی حکومت مسلمانوں کا قتل عام روکے۔

تازہ ترین