• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثناء یوسف قتل کیس، مزید 1 گواہ کا بیان قلمبند، وکیلِ صفائی کی طبیعت ناساز

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نے کی۔

پراسیکیوٹر نوید کیانی عدالت میں پیش ہوئے، جبکہ پراسیکیوشن کے مزید ایک گواہ کا بیان قلمبند کر لیا گیا۔

عدالت میں بیان قلم بند کرنے کے لیے 5 گواہان موجود تھے، پہلی گواہ آمنہ بی بی کا بیان مکمل قلم بند کیا گیا۔

 گواہ آمنہ بی بی پر جرح کے دوران وکیلِ صفائی کی طبیعت خراب ہو گئی۔

عدالت نے وکیلِ صفائی کی طبیعت ناسازی کے باعث سماعت 30 اپریل تک ملتوی کر دی۔

قومی خبریں سے مزید