• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: چلڈرن اسپتال میں نومولود مردہ بچہ چھوڑ کر فرار ہونیوالی خاتون سمیت 2 افراد گرفتار

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

لاہور کے نصیرہ آباد چلڈرن اسپتال میں نومولود بچے کو چھوڑ کر فرار ہونے والی خاتون سمیت 2 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ 

پولیس کے مطابق ملزمان 21 اپریل کو بچے کو اسپتال کی ایمرجنسی میں مردہ چھوڑ کر فرار ہو گئے تھے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزمان میں آمنہ بی بی اور اللّٰہ وسایا شامل ہیں، جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق تیسری ساتھی ملزمہ ثناء کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید