• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس میں ٹرین پٹری سے اترگئی، 21 افراد زخمی

فرانس، ہائی سپیڈ ٹرین پٹری سے اترنے سے 21افرادزخمی


فرانس میں ہائی سپیڈ ٹرین پٹری سے اترنے سے 21افرادزخمی ہوگئے۔

مقامی حکام نے کہا کہ مشرقی شہر سٹراسبرگ سے پیرس کے مابین چلنے والی ایک تیز رفتار ٹی جی وی ٹرین پٹری سے اتر گئی جس کے باعث 21 افراد زخمی ہو گئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

حادثہ کی وجہ سے دیگر ٹرینوں کے شیڈول میں تبدیلی اور تاخیر کا امکان ہے۔

ٹرین میں 348 مسافر سوار تھے جبکہ امدادی کارروائیوں میں 100 ریسکیو اہلکار،37 گاڑیاں اور ایک ہیلی کاپٹر استعمال کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین