پاکستان کی مقبول اداکارہ ہانیہ عامر ایک بار پھر مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔
اداکارہ کی حالیہ پوسٹ پر لکھے گئے کیپشن ’ بریک اپ جھالموری‘ کو دیکھتے ہی مداحوں میں چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں کہ آیا اس کے پیچھے کوئی ذاتی معنی پوشیدہ ہیں یا یہ محض ہانیہ کا منفرد انداز ہے۔
تصاویر اور ویڈیوز میں ہانیہ کو مقامی کھانوں کا لطف اٹھاتے، کتابیں پڑھتے اور تازہ پھولوں سے بال سنوارتے دیکھا جاسکتا ہے۔
یہ پہلی بار نہیں ہے کہ اداکارہ نے اپنے مداحوں کو منفرد جملوں سے چونکایا ہو، اس سے قبل بھی وہ ایک پوسٹ میں ایسا جملہ لکھ چکی ہیں جس کا مفہوم میں تم سے محبت کرتی ہوں بنتا تھا۔
ہانیہ کی تازہ سوشل میڈیا پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے محبت اور دلچسپ تبصروں کی برسات ہوگئی ہے، اداکارہ یشما گل سمیت کئی شوبز شخصیات نے بھی کمنٹس میں ان کے منفرد انداز کو سراہا۔