ایران میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے جبکہ اس وائرس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 291 ہوگئی۔
کورونا وائرس کے ایران میں مزید 881 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
آج ایران میں یہ مہلک وائرس مزید 54 زندگیا نگل گیا، جان سے جانے والوں کی تعداد 291 تک پہنچ گئی۔
دوسری جانب اٹلی میں 436 اموات کے بعد ملک کو لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے۔
اب نہ کوئی اٹلی میں داخل ہوسکے گا اور نہ ہی کوئی یہاں سے باہر جاسکے گا۔
اٹلی کے دارالحکومت روم، میلان، فلورنس اور وینس سمیت کئی شہروں میں سناٹے کا راج ہوگیا۔
روم کے مشہور زمانہ اسپینش اسٹیپس پر ہو کا عالم رہا۔
جنوبی کوریا میں 54، فرانس میں 30، اسپین میں 35، امریکا میں 27، جاپان میں 10 افراد کورونا وائرس کی وجہ سے جان سے چلے گئے۔
چین سے نکلنے والا یہ وائرس 115 ممالک تک پھیل گیا ہے جبکہ اس کی وجہ سے ہلاکتیں چار ہزار سے زائد ہوگئیں۔