• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس وبائی شکل اختیار کررہاہے،مصطفیٰ کمال

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاک سر زمین پارٹی کے چئیر مین مصطفیٰ کمال نے پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ہے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس وبائی شکل اختیار کررہاہے، حکومت پاکستان کو اس وبا سے نمٹنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، یہ بات انہوں نے پی ایس پی ڈاکٹرز فورم کے عہدے داران سے بات کرتے ہوئے کہی۔ مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ حکومت درپیش ہنگامی صورتحال سے موثر انداز میں نمٹنے کے لیے بیان بازی کے بجائے اقدامات اور انتظامات پر توجہ دینے اور عوام کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے قومی حکمت عملی بنائے اور اس پر عملدرآمد کرئے، وزیراعظم صوبائی وزراء اعلیٰ کے ساتھ مل کر کرونا سے بچاؤ کے لئے اقدامات کریں اور وبا سے نمٹنے کے لئے مشترکہ حکمت عملی مرتب کریں ورنہ خدشہ ہے کہ صورتحال ہاتھ سے نکل سکتی ہے۔
تازہ ترین