• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا سے 125 ممالک میں 4 ہزار 969 ہلاکتیں


کورونا وائرس سے 125 ممالک میں 4 ہزار 969 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ دنیا بھر میں اس وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 34 ہزار سے زائد ہو گئی۔

چین میں کورونا وائرس سے مزید 7 ہلاکتوں کے بعد اس وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 3 ہزار 176 ہوگئی۔

چین کے صوبے ہوبے میں کورونا وائرس کے صرف 8 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد یہاں پہلی مرتبہ نئے کیسز کی تعداد 10 سے کم رہی ہے، ہوبے سے باہر 8نئے کیسز سامنے آئے ہیں جن میں 5 ووہان میں، جبکہ 3ہوبے سے باہر سامنے آئے ہیں۔

چین میں اب تک کورونا وائرس کے 80 ہزار سے زائد کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ 62 ہزار 793 مریض صحت یاب ہو کر ڈسچارج ہو چکے ہیں۔

چین کے شہر شیشو میں ملازمین کو گھروں سے نکلنے کی اجازت دے دی گئی ہے، کم خطرے والے علاقوں میں رہنے والے صحت مند افراد کو صوبے ہوبے کے اندر سفر کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

دوسری جانب سے کورونا وائرس سے اٹلی میں 1016 ہلاکتیں ہو گئیں جبکہ مریضوں کی تعداد 15 ہزار113 ہو گئی۔

ایران میں کورونا سے ہلاکتیں 429 جبکہ اس وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد 10 ہزار سے زائد ہو گئی۔

کورونا وائرس سے اسپین میں 86 ہلاکتیں، 3126 مریض، فرانس میں 61 ہلاکتیں، 2876 مریض اور امریکا میں 40 ہلاکتیں اور اس وائرس کے مریض 1572 ہو گئے۔

تازہ ترین