ملک بھر میں آج مزید 19 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے، جس کے بعد پاکستان میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 52 تک پہنچ گئی۔
تفتان سے سکھر قرنطینہ میں منتقل کیے گئے زائرین میں سے 13 کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا۔
یہ بھی پڑھیے: سول اسپتال کراچی اگلے ہفتے سے کورونا کی تشخیص کر یگا
پنجاب سے بھی جان لیوا وائرس کا پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے، یورپ سے لاہور پہنچنے والے شخص میں کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔
سندھ میں مزید 5 اور اسلام آباد میں ایک اور شخص کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، جبکہ کراچی میں آج سامنے آنے والے 4 کیسز میں سے 4 افراد سعودی عرب سے وطن لوٹے تھے۔
اسلام آباد میں زیر علاج کورونا سے متاثرہ خاتون کے شوہر میں بھی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔
ملک بھرمیں کورونا وائرس کے 52 مریضوں میں سے 2 صحتیاب ہوچکے ہیں۔
کورونا کے52 مریضوں میں سے 48 مریض بیرون ملک سے وطن پہنچے تھے جبکہ کورونا وائرس کے52مریضوں میں سے 4 افراد میں پاکستان میں ہی وائرس منتقل ہوا۔