پی ایچ ایف کی کینیڈین ہاکی ٹیم کے دورۂ پاکستان کی باضابطہ تصدیق
پی ایچ ایف نے کینیڈین ہاکی ٹیم کے دورۂ پاکستان کی باضابطہ تصدیق کردی، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین وانی نے کہا ہے کہ کینیڈا ہاکی ٹیم کا دورہٗ پاکستان میں انٹرنیشنل ہاکی کی بحالی کی جانب اہم پیش رفت ہے۔