• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( ( اسٹاف رپورٹر )درخت انسان کی بقا کے لیے ضروری ہیں،درخت لگانا صدقہ جاریہ اور سنت رسول ہے،الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت ابتدائی طورپر ضلع حیدرآباد،ٹنڈو الہیار، میر پور خاص ، ٹنڈو جام اور مٹیاری میں ”سربرز سندھ پروگرام کے تحت شجر کاری مہم کاآغاز کیاجائے گا،4-4فٹ کے پھل اور سایہ دار درخت لگائے جائیں گے ، ان کو نمبر الاٹ کیے جائیں گے ، ان کی مکمل دیکھ بھال ہوگی وقت پر پانی اور کھاد کا انتظام کیا جائے گا ،پودے کے درخت بننے تک ان کے گرد باؤنڈری تعمیر کی جائے گی، اس کے بعدسندھ بھر میں یہ مہم شروع کی جائے گی۔ یہ بات الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کے نائب صدر سید محمد یونس نے ریجن آفس کراچی میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتائی ۔انہوں نے کہا کہ فضائی آلودگی سے بچاؤکے لیے درخت جنگلات میں اضافہ ناگزیر ہے ،اس کے بر خلاف نہ صرف جنگلات ، سڑکوں کے کنارے اور گھروں سے بھی درختوں کی بے دردی سے کٹائی جاری ہے ، ضرورت اس بات کی ہے ہر فرد اپنی ذمے داری محسوس کرتے ہونے اپنی اپنے گھر، گھر کے سامنے سڑک پرپھل دار اورسایہ دار خت ضرور لگائے ۔ انہوں نے کہا فضائی آلودگی بڑھی تو پوری قوم نت نئی بیماریوں میں مبتلا ہو سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ الخدمت کفالت یتامیٰ، صاف پانی ،تعلیم، صحت بلا سود قرض،صحت ،ہنگامی امداد اور دیگر سماجی شعبہ جات میں عوام کی خدمت کررہی ہے ، شعبہ صاف پانی کے تحت تھر پارکر میں فراہمی آب کے منصوبوں کے ساتھ کچن گارڈن اور ایگرو فارمنگ کے لیے نوجوانوں کوبلا سود قرض دے رہی ہے ۔جس سے سبزے میں اضافے کے ساتھ ساتھ مقامی آبادی کو صحت بخش تازہ سبزی میسر آرہی ہے۔

تازہ ترین