کورونا وائرس ایک سو اٹھاسی ممالک میں پھیل گیا ، ہلاکتوں کی تعداد تیرہ ہزار سے زیادہ ہو گئی ۔
ایران میں 1550،اسپین 1378،امریکا میں 341،برطانیہ میں دو سو تینتس افراد جان سے گئے ۔
امریکا میں بھی کورونا وائرس سے مزید85افراد جان کی بازی ہار گئے جہاں اموات کی تعداد 341ہوگئی ہے ، جبکہ اٹلی میں کورونا وائرس مزید 793 زندگیاں لے گیا، ہلاک افراد کی تعداد 4 ہزار825 ہوگئی ہے اور کورنا سے متاثرہ کیسز کی تعداد 53 ہزار500 سے بڑھ گئی۔
امریکا میں مزید85افراد جان سے گئے، اموات کی تعداد 341ہوگئی۔
کورونا وائرس نے یورپ کو جکڑ لیا،اسپین میں مزید 285 افراد جان سے گئے، اموات کی تعداد 1378 ہو گئی ۔
فرانس میں112افراد کی ہلاکت کے بعد کل تعداد 562 ہو گئی،برطانیہ میں کورونا وائرس سے مزید 56 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد وہاں مرنے والوں کی تعداد 233 ہو گئی ہے ،جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 5 ہزار سے بڑھ گئی۔
برطانوی حکومت نے شہریوں سے شاپنگ کرتےوقت ذمہ داری کامظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے ،نیدرلینڈز اور بیلجیم میں تیس تیس،سوئٹزرلینڈ میں 24 اور جرمنی میں مزید 16 اموات ہوئی ہیں جبکہ چین میں مزید 6افرادکی ہلاکت کے بعد مرنےوالوں کی کل تعداد3ہزار261 ہوگئی ہے اور چین میں 46نئے مریض سامنے آگئے ہیں جس کے بعد کل تعداد 81ہزار54ہوگئی ہے ۔
ایران میں وائرس کی ہلاکت خیزی نہ رکی،مزید123 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد مجموعی تعددا1550سے اوپر ہو گئی ۔
بھارت میں 5افراد ہلاک، آج ملک بھر میں "جنتا کرفیو" نافذکردیاگیاہے۔