• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا سے ڈرنے کی ضرورت نہیں، ڈاکٹر عبدالقدیر

کورونا سے ڈرنے کی ضرورت نہیں، ڈاکٹر عبدالقدیر


ایٹمی سائنس دان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے ڈرنے کی ضرورت نہیں، لوگ اللہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

ویڈیو پیغام میں ڈاکٹر عبدالقدیر نے کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر بتاتے ہوئے کہا کہ اچھے سے ہاتھ دھوئیں اور سینی ٹائزر لگائیں۔

ڈاکٹر عبدالقدیر نے کہا کہ لوگوں سے بات کرتے وقت مناسب فاصلہ رکھیں، خاص طور پر اگر کوئی کھانس یا چھینک رہا ہوں تو اس سے دور ہٹ جائیں۔

ان کاکہنا تھا کہ اگر آپ خود کھانسی یا چھینک آئے تو اپنا رومال منہ کے پاس رکھیں، یہ وہ چیزیں ہے، جن کے باعث آپ انشا اللّٰہ محفوظ رہیں گے۔

تازہ ترین