• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارلیمانی کانفرنس، وزیراعظم تقریر کے بعد چلے گئے، شہباز اور بلاول کا واک آئوٹ

پارلیمانی کانفرنس، وزیراعظم تقریر کے بعد چلے گئے، شہباز اور بلاول کا واک آئوٹ


اسلام آباد(نمائندہ جنگ‘ایجنسیاں) وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ کورونا کیخلاف جنگ کوئی حکومت اکیلے نہیں جیت سکتی‘اپوزیشن سے تجاویز لیں گے ‘شاہ محمود کا کہناتھاکہ یہ ایک بہت بڑا چیلنج ہے جس کی ابھی ابتدا ہوئی ہے، ہمیں یکجا ہونا ہو گااور سیاسی مقاصد سے بالاتر ہو کر آگے بڑھنا ہوگا‘ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ دیر آید درست آید‘یہ قومی سلامتی کا معاملہ ہے اس پر سیاست نہیں کرنی، ہم نے مل کر اس موذی مرض سے نجات حاصل کرنی ہے۔ان خیا لات کا اظہارانہوں نے بدھ کو اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت پارلیمانی رہنماؤںکی ویڈیو کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے کیا۔ اپنی تقریر کے بعد وزیراعظم کانفرنس سے چلے گئے جس پر شہباز شریف اور بلاول بھٹوبھی واک آؤٹ کرگئے‘شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان اپوزیشن کے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں‘ملک کے سربراہ کی سنجیدگی کا یہ لیول ہے، ایسی صورتحال میں اجلاس میں بیٹھنا مناسب نہیں‘ واک آؤٹ کرتے ہیں،اتنی بڑی وباء نے پاکستان کو متاثر کیا ہے اور یہ سنجیدگی ہے‘ہم یہاں سیاست کرنے تو نہیں آئے، یہ سوچنے بیٹھے ہیں کہ مل کر قوم کو کیسے بچائیں، آج یہ بات کرنے آئے تھے کہ کیسے اس وباءپر قابو پائیں کس طرح قوم کے مسیحا بنیں اور دکھی انسانیت کے سر پر ہاتھ رکھیں،معذرت خواہ ہوں لیکن وزیراعظم کے اس رویہ پر اجلاس میں نہیں بیٹھ سکتا۔

تازہ ترین