• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

5فیصد علامات میں شدت، باقی ابتدا میں صحت یاب ہو جاتے ہیں، ماہرین طب


کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان وجیہہ ثانی سے گفتگو کرتے ہوئے ماہرین طب نے کہا ہے کہ 5فیصد علامات میں شد ت جبکہ باقی ابتداء میں ہی صحت یاب ہو جاتے ہیں،99فیصدلوگوں میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر نہیں ہوتیں،ان کا ٹیسٹ نہیں کروایا جاتا ،فاصلہ رکھنا بہت ضروری ہے۔ پروگرام میں ڈاکٹر ظہیر، ڈاکٹر سہیل چغتائی، ڈاکٹر اسد، ڈاکٹر آصف، ڈاکٹر سہیل اختر اور ڈاکٹر جاوید نے اظہار خیال کیا۔اسسٹنٹ پروفیسر انفکیشن ایس آئی یو ٹی، ڈاکٹر ظہیر الدین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا تعلق گردوں کے اسپتال سے ہے زیادہ تر مریض گردوں کے ہمارے پاس آتے ہیں اس کے علاوہ بڑی تعداد میں ٹرانسپلانٹ والے مریض ہوتے ہیں گردوں اور جگر کے پیوندکاری والے مریض بھی ہمارے پاس آتے ہیں کورونا وائرس لارج گروپ آف وائرسز ہے جو عام طو رپر جانوروں میں انفکیشن کرواتا ہے جس طرح انسانوں کو نزلہ، کھانسی، بخار ہوتا ہے اسی طرح جانوروں کو بھی نزلہ ، کھانسی، بخاراور نمونیہ والا انفکیشن کراتا ہے ۔

تازہ ترین