• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولی کلینک ٹیم نے سستے ماسک اور سینی ٹائزر بنا لئے

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پولی کلینک ہسپتال کی سینئر چیف فارماسسٹ ڈاکٹر آمنہ نے ملک میں قلت کے باعث انتہائی سستے ماسک اور سینی ٹائزر اپنی ٹیم کے ذریعے پولی کلینک ہسپتال میں ہی بنانا شروع کردیئے ہیں ۔ ڈاکٹر آمنہ نے جنگ کو بتایا کہ 16 روپے میں بھی نہ ملنے والا ماسک صرف 85 پیسے میں تیار کیا جا رہا ہے جبکہ 2100 روپے فی لٹر میں ملنے والا سینیٹائزر 270 روپے میں تیار کیا جا رہا ہے، ایک دن میں 1500 ماسک اور 26 لٹر سینیٹائزر بنا کر پولی کلینک میں ہی استعمال کیے جا رہے ہیں۔ڈاکٹر آمنہ نے بتایا کہ سینیٹائزر بنانے کیلئے اگر حکومت کی جانب سے ایتھنول فراہم کر دیا جائے تو بڑے پیمانے پر سینیٹائزر با آسانی بنا کر دیگر اداروں کو فراہم کیا جا سکتا ہے۔
تازہ ترین