• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کے سبب آسٹریلیا کی نیشنل رگبی لیگ مالی بحران کا شکار

کورونا وائرس کے باعث آسٹریلیا کی نیشنل رگبی لیگ مالی بحران کا شکار ہو گئی ، نیشنل رگبی لیگ میں حصہ لینے والے400 سے زائد کھلاڑیوں کو معاوضے میں 87فیصد کمی کا سامنا ہے۔

کورونا وائرس کو عالمی وباء قرار دیا جا چکا ہے جس کے باعث کھیلوں کے مقابلے تعطل کا شکار ہیں اور اب کھیلوں کی تنظیموں کو مالی بحران کا بھی سامنا کرنا پڑنے لگا ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کی نیشنل رگبی لیگ کو مالی بحران کا سامنا ہے جس کی وجہ سے کھلاڑیوں کے معاوضوں میں 87 فیصد کمی کی جا سکتی ہے۔

نیشنل رگبی لیگ اس وقت تعطل کا شکار ہے اور اگر کورونا وائرس کے باعث باقی ماندہ سیزن منسوخ ہوتا ہے تو لیگ کو شدید خسارے کا سامنا ہوگا۔

لیگ کے پاس اس وقت 31 اکتوبر تک کھلاڑیوں کو معاوضے دینے کے لیئے 12 ملین آسٹریلین ڈالرز بچے ہیں ، جبکہ کھلاڑیوں کے بقایا جات کے لیئے 93 ملین آسٹریلین ڈالرز درکار ہیں ۔

اس موقع پر لیگ کو بچانے کے لیئے کھلاڑیوں کو معاوضے میں کمی کرنا ہو گا ، پلیئرز ایسوسی ایشن آج بقایا جات کے فارمولے پر بات چیت کرے گی۔

تازہ ترین