• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنگا پور میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے ہائی کمشنر رخسانہ افضال کے تعاون سے پاکستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی دیکھ بھال کے لیے ایک لاکھ اکتیس ہزار سنگاپور ڈالر کا سامان پاکستان بھجوادیا ہے، خصوصی چارٹرڈ جہاز جمعہ کی صبح پاکستان کے لیے روانہ ہوگا۔

جنگ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سنگا پور میں تعینات پاکستانی ہائی کمشتر محترمہ رخسانہ افضال نےکہا کہ سنگاپور میں مقیم پاکستانیوں نے پاکستان میں کرونا سے متاثرہ افراد کی دیکھ بھال کرنے والے ڈاکٹروں اور ہیلتھ ورکروں کے لیے اہم ترین طبی حفاظتی سامان پاکستان بھجوانے کا اہتمام کیا ہے جس میں اٹھائیس سو حفاظتی میڈیکل سوٹ ہیں جو سر سے پیر تک ڈاکٹرز اور ہیلتھ ورکرز کی حفاظت کرتے۔

پندرہ سو گوگلز جو آنکھوں کو تحفظ فراہم کرتے ہیں جبکہ چار سو فیس شیلڈز بھی شامل ہیں۔

ہائی کمشنر رخسانہ افضال نے کہا کہ تقریباََ ایک لاکھ امریکی ڈالر کا سامان پاکستانی کمیونٹی نے صرف ایک دن کے نوٹس پر جمع کیا ہے جس کے لیے ہم سنگا پور میں مقیم پاکستانیوں کے خصوصی شکر گزار ہیں۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹینٹ جنرل افصل کے بھی شکر گزار ہیں جنہوں نے سنگاپور سے حفاظتی سامان پاکستان منگوانے کا بندوبست کیا، توقع ہے کہ دنیا بھر میں مقیم پاکستانی اس مشکل وقت میں پاکستان کی خدمت کرتے رہیں گے۔

تازہ ترین