• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری سے صحافت اور جمہوریت کو نقصان پہنچا ، مصطفیٰ کمال


پاک سر زمین پارٹی کے چیئر مین سید مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری سے آزادیٔ صحافت اور جمہوریت کو نقصان پہنچا ہے ۔

سید مصطفیٰ کمال نے جیو اور جنگ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری سے متعلق ایک ویڈیو بیان میں شکیل الرحمٰن کی گرفتاری پر مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اور میری پوری جماعت آزادی صحافت کے عملبردار ہیں، ہم آزاد صحافت کے حمایتی ہیں ۔

سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ یقیناً میر شکیل الرحمٰن کو فیئر ٹرائل نہیں دیا گیا، وہ نیب کے ہر بلاوے پر پیش ہو رہے تھے اور ہر سوال کا جواب دے رہے تھے، ان کی گرفتاری کا کوئی جواز انہیں بنتا، ان کا مکمل مؤقف سننے سے پہلے ہی گرفتار کر لیا گیا ۔

انہوں نے کہا کہ اگر ان کا ٹرائل مکمل ہوتا اور ان پر لگے الزام ثابت ہوتے تو ان کی گرفتاری بنتی بھی تھی، میں سمجھتا ہوں کہ بغیر کچھ ثابت ہوئے ان کی گرفتاری سے صحافت اور جمہوریت کو نقصان پہنچا ہے ۔

سید مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ میں وزیر اعظم عمران خان سے اپیل کرتا ہوں کہ اس فیصلے پر نظر ثانی کریں اور انصاف فراہم کیا جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کو ۔

تازہ ترین