• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کی وجہ سے گوریلا نسل ختم ہونے کا خدشہ

کورونا وائرس کی وجہ سے انسان ہی نہیں بلکہ جانوروں کے بھی متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے، جبکہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ وائرس گوریلا نسل کو مکمل ختم کر سکتا ہے۔

جی ہاں! ممکنہ طور پر جانور سے نکل کر پوری دنیا کے انسانوں کی جان کا دشمن بن جانے والا یہ وائرس اب دوسری خلقت کو نشانہ بنانے کے در پر ہے۔

غیر ملکی ویب سائٹ کے مطابق سائنس دانوں نے کے مطابق کورونا وائرس گوریلا کی پوری نسل کو متاثر کر سکتا ہے، جبکہ اگر یہ وائرس گوریلا میں منتقل ہوگیا تو اس کی وجہ سے یہ پوری نسل ہی ختم ہوسکتی ہے۔

سائنسدانوں کے مطابق گوریلا کی ساخت بھی انسانوں جیسی ہی ہے، اور یہی وجہ ہے کہ اس وائرس کے گوریلا میں منتقل ہونے کے امکانات بہت زیادہ ہیں۔

اس خطرے کے پیش نظر افریقی ملک کانگو میں موجود وگرو نیشنل پارک نے یکم جون تک تمام انسانوں پر پارک میں آنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

واضح رہے کہ اس نیشنل پارک میں دنیا کے ایک چوتھائی گوریلا بستے ہیں۔

ورلڈ وائلڈ فنڈ (ڈبلیو ڈبلیو ایف) کے مطابق گوریلا کو نزلہ اور زکام کی وجہ سے بھی ایک گوریلا کی موت واقع ہوسکتی ہے، تاہم یہ بھی بڑی وجہ ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو پارک میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے۔

ورنگو نیشنل پارک کے اس فیصلے کو خطے کے ناقدین کی جانب سے بھی سراہا جارہا ہے۔

کینیا میں مقیم جانوروں کے لیے کام کرنے والی ایجنسی وائلڈ لائف ڈائریکٹ کی چیف ایگزیکٹو پاؤلا کاہمبو کا کہنا تھا کہ گوریلا کی نسل کو بچانے کے لیے ہر کوشش کو سراہا جائے گا کیونکہ دنیا میں یہ جانور ہی کم رہ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ چین سے نکلنے والے اس مہلک وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں 25 ہزار سے زائد لوگ ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 5 لاکھ سے زائد لوگ اس کی وجہ سے متاثر ہیں۔

تازہ ترین