• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس آئی یو ٹی میں مفت کورونا وائرس کلینک

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورلوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی)ہمیشہ ملک میں آنے والی قدرتی آفات میں قوم کی خدمت کرنے میں پیش پیش رہا ہے۔ ایس آئی یو ٹی کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق 2005میں ایس آئی یو ٹی نے زلزلہ متاثرین کے لئے پانچ شہروں میں طبی کیمپ قائم کئے تھے۔ اس دوران مظفرآباد میں ڈائلیسس سینٹربھی قائم کیا جو آج تک اس خطے کے مریضوں میں ڈائلیسس کی مفت سہولتیں مہیا کرر ہا ہے۔ اسی طرح 2010میں ایس آئی یس ٹی نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بھی پانچ طبی کیمپ قائم کئے تھے ۔ چونکہ آجکل کورونا وائرس کی وباء کو ختم کرنے کے لئے حکومتِ سندھ اپنی انتھک جدوجہد کر رہی ہے اس موقع پر ایس آئی یو ٹی نے 18مارچ سے عام لوگوں کے لئے کورونا وائرس مفت کلینک شروع کی ہے۔ اس کلینک میں لوگوں کا معائنہ اور ان میں موجود نشانیوں کو چیک کیا جاتا ہے اس کے ساتھ ان کی ملک سے باہر سفر کی تفصیل لی جاتی ہے اور جس مریض میں کورونا وائرس کی نشاندہی ہوتی ہے ان کے کورونا ٹیسٹ پی سی آر کے ذریعے لئے جاتے ہیں۔

تازہ ترین