• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانچ پاکستانیوں کی واپسی کے لیے واہگہ بارڈر کھول دی گئی

پانچ پاکستانیوں کی واپسی کے لیے واہگہ بارڈر کھول دی گئی


پانچ پاکستانیوں کی بھارت سے وطن واپسی کےلیے خصوصی طور پر واہگہ بارڈر کو کھول دیا گیا۔

علاج کے لیے بھارت گئے چوہدری اشفاق اور نگہت مختار واپس پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

دو مریضوں کے ساتھ جانے والے ان کے 3 رشتے دار بھی واہگہ کے راستے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

بھارت میں میڈیکل ویزا پر گئے یہ پانچ افراد کئی دن سے نئی دہلی میں ٹھہرے ہوئے تھے۔

کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر پاکستان اور بھارت نے گزشتہ 2 ہفتوں سے سرحدیں بند کر رکھی ہیں۔

گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے نیشنل سیکیورٹی معید یوسف نے پاکستان کی مشرقی و مغربی سرحدیں مزید 2 ہفتے کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

تازہ ترین