• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونانےترک فٹبال ورلڈکپ ہیروکواسپتال پہنچادیا

انقرہ (جنگ نیوز) ترکی کے سابق فٹبال گول کیپر رشدی رشبر بھی کورونا وائرس سے شدید متاثر ہوگئے، انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ان کی اہلیہ نے سماجی ویب سائٹ پر انکشاف کیا کہ رشدی بالکل ٹھیک تھے ،یکایک ان کی طبیعت خراب ہوئی اور حالت تیزی سےبگڑنے لگی، یہ ہمارے لئے بہت مشکل وقت ہے۔ انہوںنے واضح کیا کہ ان سمیت بیٹے اور بیٹی کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔ خیال رہے کہ 46سالہ رشدی نے 2002ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی کی بدولت ترکی کو سیمی فائنل تک پہنچانے اور پھر تیسری پوزیشن دلانے میں اہم کردار ادا کیا تھا، انہیں ترکی میں ہیرو کا درجہ حاصل ہے۔
تازہ ترین