• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں اسکول طلباء کی آن لائن کلاسز پر غور

چیف سیکرٹری پنجاب اعظم سلیمان خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں آن لائن کلاسز سمیت :پہلی تا آٹھویں جماعت کے طلباء کو بغیر امتحانات اگلی کلاس میں ترقی دینے کی تجویز پر غور کیا گیا۔

اعظم سلیمان خان کی زیر صدارت اجلاس میں پہلی سے آٹھویں جماعت کے طلباء کیلئے سائنس اور ریاضی کے مضامین کی آن لائن کلاسوں کا فیصلہ کیا گیا اور بچوں کی اگلی کلاس میں ترقی چھٹیوں کے کام اور کارکردگی کی بنیاد پر دینے کی تجویز پیش کی گئی ۔

اجلاس میں جماعت نہم اور دہم کے تمام مضامین کے آن لائن لیکچرز کا فیصلہ کیا گیا اور یہ بھی طے پایا کہ آن لائن لیکچرز کیبل ٹی وی پر بھی نشر کئے جائیں گے۔

چیف سیکرٹری کی ہدایت پر اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تبلیغی اجتماع کے شرکاء کو انہی اضلاع میں رکھا جائے جہاں وہ موجود ہیں، جبکہ تبلیغی اجتماع کے تمام ملکی و غیر ملکی شرکاء کی اسکرینگ کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

چیف سیکرٹری اعظم سلیمان خان نے ہدایت جاری کی کہ اسکریننگ کے بعد جن افرادمیں کورونا کی علامات پائی جائیں ان کو قرنطینہ میں رکھا جائے۔

اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ تمام اضلاع میں اسپتالوں کیلئے پرسنل پروٹیکشن اکویپمنٹ بھجوا دیا گیا ہے، ہر ضلع کی ڈیمانڈ کے مطابق پرسنل پروٹیکشن اکویپمنٹ کی فراہمی بلا تعطل جاری رہے گی۔

تازہ ترین