• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: کورونا ٹیسٹ، سرکاری اور نجی اسپتال کے رزلٹ میں تضاد پایا گیا

پشاور میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ میں سرکاری اور نجی اسپتال کی لیبارٹری کے رزلٹ میں تضاد پایا گیا ہے۔

پبلک ہیلتھ ریفرنس لیب اور نجی اسپتال کے ٹیسٹ میں تضاد پایا گیا ہے، پبلک ہیلتھ ریفرنس لیب نے دو مریضوں کا رزلٹ قرار دیا جبکہ نجی اسپتال کی لیبارٹری میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔

دوسری طرف خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ارشد جاوید کا کہنا ہے کہ مریض کی حالت مختلف ہوتی ہے تو ٹیسٹ بھی مختلف آسکتے ہیں۔

ارشد جاوید نے کہا کہ یہ بھی نہیں کہا جاسکتا کہ کس کا ٹیسٹ ٹھیک تھا۔

انہوں نے کہا کہ کوالٹی کنٹرول ایک طریقہ کار ہے، جس کے تحت دوبارہ ٹیسٹ کیا جاتاہے۔

تازہ ترین