• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی 24 گھنٹوں کے دوران مزید 6 افراد میں کورونا کی تصدیق

کراچی 24 گھنٹوں کے دوران مزید 6 افراد میں کورونا کی تصدیق


کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 6 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،  محکمہ صحت کے مطابق سندھ بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 508 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کراچی میں 228 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوچکی ہے، حیدرآباد میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 7 ہے۔

ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق لاڑکانہ میں 82 میں سے 7 زائرین میں کورونا کی تصدیق ہوئی تھی، سکھر میں تفتان سے آئے 265 زائرین کورونا میں مبتلا ہیں جبکہ صوبے میں 5 ہزار 945 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

دوسری طرف کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 1650 ہوگئی ہے، جبکہ پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 618 ہوگئی ہے۔

کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 508 ہوگئی اور بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 144 ہے۔

کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا کے کیسز کی تعداد 195 جبکہ اسلام آباد میں کورونا وائرس کے 51مریض ہیں۔

گلگت بلتستان میں کورونا کے کیسز کی تعداد 128 ہے، جبکہ آزاد کشمیر میں کورونا کے کیسز کی تعداد 6 ہے۔

کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے 20 افراد جاں بحق ہوچکے، جبکہ کورونا وائرس سے 28 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔

کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 79 نئے کیسوں کی تصدیق کی گئی۔

تازہ ترین