پیرس(نمائندہ جنگ ) فرانس کے درالحکومت پیرس سے چھ سودور( Romans sur sire) شہر میں ہفتے کی صبح چھری کے وار کرکے دو افراد کو ہلاک اور چار افراد زخمی کردیاگیا جن میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس کے مطابق ابھی تک یہ وجوہات سامنے نہیں آئیں کہ اس نے کیونکر یہ اقدام کیا ہے ملزم کو گرفتار ر کر لیا گیا ہے۔