آپ آف لائن ہیں
پیر2شوال المکرم1441ھ25؍مئی 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

لاک ڈاؤن کی وجہ سے متاثر خواجہ سراؤں میں راشن تقسیم

ڈگری(نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی خصوصی ہدایت پرضلع میں کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کی وجہ سے متاثر خواجہ سراؤں میں جماعت اسلامی کے شعبہ الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت راشن تقسیم کیا گیا، راشن تقسیم کے موقع پر امیر جماعت اسلامی حاجی نور الٰہی مغل، الخدمت فاؤنڈیشن کے کوآرڈینیٹر ندیم احمد غوری، جنرل سیکریٹری عاصم شیخ، پریس سیکریٹری عبدالرشید شیخ بھی موجود تھے، اس موقع پر خواجہ سراؤں نے جماعت اسلامی کے اس اقدام کو سراہا۔ اور شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج لاک ڈاؤن کو ہوئے 15 دن سے زائد ہوچکے، کسی سرکاری یا غیر سرکاری تنظیم نے ہماری مدد نہیں کی، ہماری مدد کرنے کیلئے صرف جماعت اسلامی کے لوگ آئے ہیں۔ ہم انکا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ اور ہماری دعا جماعت اسلامی کے ساتھ ہے کہ اللہ تعالیٰ انکی مدد کرے اور کامیاب کرے۔

سندھ بھر سے سے مزید