• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

3؍ ارب میں سے ڈھائی ارب کی سبسڈی ن لیگ دور میں ملی، جہانگیر ترین

3؍ ارب میں سے ڈھائی ارب کی سبسڈی ن لیگ دور میں ملی، جہانگیر ترین 


کراچی (ٹی وی رپورٹ، اے پی پی، جنگ نیوز)چینی بحران پر رپورٹ سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ 3 ارب روپے میں سے ڈھائی ارب کی سبسڈی ن لیگ کے دور میں دی گئی۔

جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ جس وقت ن لیگ نے ڈھائی ارب کی سبسڈی دی اس وقت میں اپوزیشن میں تھا، میری کمپنیوں نے 12.28 فیصد چینی ایکسپورٹ کی، ایکسپورٹ پہلے آئیں، پہلے پائیں کی بنیاد پر کی گئیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ مخدوم خسرو بختیار نے ہفتہ کو اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ حقیقت ریکارڈ پر ہے کہ ممکنہ مفادات کے ٹکرائو کے پیش نظر میں نے ہمیشہ ای سی سی کے چینی سے متعلق فیصلوں کے اجلاس میں شرکت سے گریز کیا ہے ۔

دریں اثناء اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کے بیٹے مونس الٰہی نے کہا ہے کہ ان کا رحیم یارخان شوگرمل کی انتظامیہ سےکوئی تعلق نہیں،ان کے صرف بالواسطہ شیئرزہیں،نجی ٹی وی کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ چینی کی قومی برآمدات میں رحیم یار خان شوگر مل کا حصہ صرف 3.14 فیصدہے.

رپورٹ کا خیرمقدم کرتا ہوں، امید ہے لوگ حقائق کو ذمہ داری سےپیش کریں گے، دوسری جانب اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ کسی بھی شوگر مل یا انڈسٹری سے کوئی تعلق نہی.

ان کا کہنا تھا کہ کسی شوگر مل میں شیئر ہولڈر نہیں ہوں، میڈیا تصحیح کرے۔

تازہ ترین