• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

13ویں روزبھی حیدرآباد میں کاروباری مراکزبند،سڑکوں پر سناٹا

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ)سندھ حکومت کا کرورنا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے صوبہ بھر میں لاک ڈائون کے 13ویں روز بھی حیدرآباد میں تمام کاروباری مراکز‘دکانیں‘ بازار‘ شاپنگ سینٹربند رہے‘سڑکوں پر سناٹارہا جبکہ دودھ کی دکانیں‘ میڈیکل اسٹور اور ضروریات زندگی کی اشیاءکی دکانیں صبح 8بجے سے شام 5بجے تک کھلی رہیں۔تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کی روک تھام کےلئے سندھ حکومت کے کئے گئے اقدامات کے بعد سندھ کے دیگر وں شہروں کی طرح حیدرآباد میں مکمل طورپر لاک ڈاون ہے ‘ شہر میں ٹرانسپورٹ بند ہے ‘تمام شاہراہوں پر سارا دن سناٹا چھایا رہا جس کی وجہ سے حیدرآبا دمیں دکانیں بند رہنے اور ٹرانسپورٹ بند ہونے کے سبب روزمرہ کے کاموں کے سلسلے میں شہریوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔اس کے علاوہ تمام سرکاری و نجی دفاتر‘ مل‘ فیکٹریاں‘ کارخانے بھی بند ہیں جس سے روز مزدوری کرکے اپنا گھر کا گزر بسر کرنے والے متوسط طبقے کے افراد کو سخت معاشی پریشان ہے ‘غریب اور بے روزگار افراد کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے راشن تقسیم کرنے کے اعلانات کئے گئے ہیں تاہم حکومتی سطح پر مستحق و غریب افراد کو راشن فراہم نہیں کیاگیا ہے جبکہ دوسری جانب کسی سیاسی اور قوم پرست تنظیم کی طرف سے امدادی سامان یا کوئی اور سہولتیں فراہم نہیں کی جارہی ہے۔ شہریوں نے وفاقی اورسندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ دوہفتے گزرنے کو ہیں شہرمیں حکومتی اعلانات کے مطابق راشن تقسیم نہیں کیا ہے ۔
تازہ ترین