• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تفتان ،1160افرادقرنطینہ سینٹر سے واپس گھرروانہ

ایران سے تفتان بارڈر آنے والے 1160 زائرین قرنطینہ سینٹر میں مدت پوری کرنے کے بعد اپنے گھروں کو واپس روانہ ہو گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق ملتان سے 323 افرادکا قافلہ گوجرانوالہ پہنچا ہے، قافلے میں 121افراد گوجرانوالہ اور 34  گجرات کے رہائشی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق 29 افراد حافظ آباد ، 54 سیالکوٹ کے رہائشی ہیں جبکہ تمام افراد کو متعلقہ شہروں میں منتقل کیا جارہا ہے۔

ڈپٹی کمشنر ملتان کا کہنا ہے کہ 121افراد کو سوہدرہ قرنطینہ منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ضلعی قرنطینہ میں تمام افراد کے دوبارہ ٹیسٹ لیے جائیں گے۔

دوسری جانب ملتان قرنطینہ سے 33 افراد کا قافلہ پنجاب کے شہر لودھراں پہنچ گیا ہے، قافلے میں 28 مرد ایک خاتون اور 4 بچے شامل ہیں جبکہ تمام افراد کو گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج قرنطینہ منتقل کردیا گیا ہے۔

سی او ہیلتھ کے مطابق ملتان قرنطینہ سے 62 افراد کا قافلہ راجن پور پہنچ گیا اور ملتان سے آنے والے افراد کو فاضل پور قرنطینہ منقل کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق 18 افراد کو ملتان قرنطینہ سے بہاولپور منتقل کیا گیا ہے جنہیں اسلامیہ یونیورسٹی بغداد الجدید کیمپس قرنطینہ منتقل کیا گیا ہے۔

تازہ ترین