• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمرانوں کی غیرسنجیدگی نے ہر شعبہ تباہ کردیا‘انجینئر عثمان

کوئٹہ(پ ر)جمعیت علماء اسلام کے رہنما و سابق رکن قومی اسمبلی انجینئر حاجی عثمان بادینی نے کہا ہے کہ غیر سنجیدہ حکمرانوں نے ہر شعبہ تباہ کردیا‘ کورونا ملک کے ہر کونے میں پھیل گیا اور حکمران چین کی نیند سورہے ہیں۔ دنیا تاریخ کے مشکل دور سے گزر رہی ہے جہاں ہزاروں کی تعداد میں روزانہ اموات ہورہی ہیں وہیں ہمارے حکمران غیر سنجیدہ فیصلوں میں مصروف ہیں۔ جب کنسٹرکشن انڈسٹری کو ریلیف دینے کا وقت تھا اس وقت حکمران لنگر خانے بنانے میں مصروف تھے اور اب جب لاک ڈائون سے متاثرہ افراد کی امداد کیلئے لنگر خانوں کی ضرورت ہے تو کنسٹرکشن انڈسٹری کو ایمنسٹی دی جارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا عالمی وباء بن گئی اور ہر ملک اس سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکا جہاں کے حکمران اپنے عوام کو اس وباء سے بچانے کیلئے پالیسیاں بنانے میں مصروف ہیں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے لیکن بدقسمتی ملک میں ہمارے حکمران غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چین کی نیند سو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب ملک میں کنسٹرکشن انڈسٹری کو ریلیف دینے کا وقت تھا تو حکمران لنگر خانے اور غیر سنجیدہ اقدامات میں مصروف رہے اور کسی نے اس انڈسٹری کو بچانے کیلئے توجہ نہیں آج جب لاک ڈائون سے متاثرہ عوام کی مشکلات کم کرنے کا وقت آیا تو حکومت لنگر خانے بنانے کی بجائے کنسٹرکشن انڈسٹری کو ایمنستی دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عوام کیلئے خصوصی پیکیج کا اعلان کرے۔
تازہ ترین