آپ آف لائن ہیں
منگل 10؍ شوال المکرم 1441ھ 2؍ جون 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

کورونا کاخوف، بھارتی شہری نے تیسری منزل سے چھلانگ لگادی

بھارت کے دارالحکومت دہلی کے ایک اسپتال کی تیسری منزل سے کورونا کے خوف کے سبب 37 سالہ ایک شخص نے مبینہ طور پر چھلانگ لگادی جس کے نتیجے میں اس کی دونوں ٹانگیں فریکچر ہوگئیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 37 سالہ شرافت علی کو کورونا وائرس میں ممکنہ طور پر مبتلا ہونے کی وجہ سے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ شرافت علی کو 31 مارچ کو کورونا کے شبہ میں دہلی کے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ہفتے کے روز شرافت نے اسپتال کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا کر اپنی دونوں ٹانگیں زخمی کرلیں۔

چھلانگ لگانے والے شخص کی کورونا رپورٹ آنا باقی ہے دوسری جانب اسپتال کی رپورٹ کے مطابق زخمی شدہ ٹانگوں کے زخم بھی زیادہ گہرے نہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید