کراچی(اسٹاف رپورٹر) عالمی وبا کورونا وائرس کی صورتحال میں امدادی پیکج کیلئےسندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے جس پر عدالت عالیہ نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور چیف سیکریٹری سندھ کونوٹس جاری کردیئے ہیں۔ درخواست گزار احسان بھٹو نے موقف اختیار کیا ہے کہ جس پیکج کااعلان کیاگیاہےوہ ناکافی ہے بلاول بھٹو پاکستان پیپلزپارٹی کےچیئرمین ہیں اور صوبے میں ان کی حکومت ہے انھیں پیکج کی رقم میں اضافے کاحکم دیاجائے جس میں ساٹھ ہزارروپےماہانہ ہر خاندان کودیا جائے ساٹھ ہزار ہر خاندان کو باعزت طریقے سے پہنچائے جائیں بلکہ اسی طرح سے ساٹھ ہزارکا پیکج کو پورے پاکستان میں عوام کودیاجائے کیونکہ مہنگائی کے اس طوفان اور لاک ڈاون کی صورتحال میں غریب عوام فاقہ کشی پر مجبور ہورہی ہے لہٰذا استدعا ہے کہ عدالت عالیہ کارروائی عمل میں لائے اور انصاف فراہم کرے۔