جنگ اور جیو گروپ کے ایڈیٹر ان چیف میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف پشاور اور کوئٹہ میں جنگ اور جیو کے ملازمین نے ہڑتالی کیمپ لگا لیے۔
ہڑتالی کیمپ میں ورکرز اور صحافیوں نے میرشکیل الرحمٰن کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔
جنگ، جیو اور دی نیوز کے دفاتر کے باہر پشاور میں بھوک ہڑتالی کمیپ میں میڈیا ورکرز اور صحافیوں نے شرکت کی۔
ان صحافیوں نے میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کو صحافت پر حملہ اور سچ کی آواز دبانے کی کوشش قرار دیا۔
انہوں نے میرشکیل الرحمٰن کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔
کوئٹہ میں بھوک ہڑتالی کمیپ میں میڈیا ورکرز صحافیوں اور جنگ ایمپلائز یونین کے عہدیداروں نے شرکت کی۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ جنگ اور جیو کے ایڈیٹر ان چیف میر شکیل الرحمٰن کو نیب نے جھوٹے کیس میں پابند سلال کیا ہے جو انسانی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے۔