• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کا خطرہ مسترد، امریکی ریاست وسکونسن میں پرائمری انتخابات

ملواکی (اے ایف پی) امریکی ریاست وسکونسن میں کورونا وائرس کی عالمی وباء کے باوجود متنازع صدارتی انتخابات کیلئے پرائمری ووٹنگ کا عمل شروع ہوگیا۔ منگل کے روز ووٹنگ کے موقع پر طویل قطاریں نظر آئیں ، ووٹرزایک دوسرے سے طویل فاصلے پر کھڑے نظر آئے۔ ریاست بھر میں لوگوں کو کورونا وائرس سے بچائو کیلئے گھروں تک محدود رہنے کی ہدایات جاری کی جاچکی ہیں تاہم اس کے باوجود ووٹنگ کا انعقاد ووٹرز اور پولنگ عملے دونوں کیلئے خطرہ ہوسکتا ہے۔ ڈیموکریٹک عہدیداروں نے الیکشن ملتوی کرنے کیلئے درخواست بھی کی تھی تاہم ریاست کی اعلیٰ عدالت نے ان کی یہ درخواست مسترد کردی، امریکی سپریم کورٹ نے ووٹنگ کو ای میل کے ذریعے سے کروانے کی تجویز دی تھی۔ وسکونسن کی جانب سے ووٹنگ ملتوی نہ کرنے کے فیصلے کے بعد شہری اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈال کر اپنا جمہوری حق استعمال کریں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ووٹرز کو مخاطب کرتے ہوئے انہیں احتیاط برتنے کی ہدایت کی اور ان سے ریپبلکن کے امیدوار کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔
تازہ ترین