• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابقہ فاٹا میں تھری اور فور جی سروسز کی فراہمی کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد (خبر نگار) کورونا لاک ڈاون اور آن لائن سٹڈیزکے پیش نظرنمل یونیورسٹی کے طالبعلم نے سابقہ فاٹا میں تھری اور فور جی سروسز کی فراہمی کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی ۔ سید محمدنامی طالب علم نے عبدالرحیم وزیر ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر درخواست میں وفاق اور پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کو فریق بناتے ہوئے کہا ہے کہ سابقہ فاٹا اورکرم ایجنسی کے علاقوں میں تھری جی اور فور جی نہ ہونے کے باعث وہاں کے رہائشی طلباءآن لائن سٹڈیز سے محروم ہیں۔
تازہ ترین