• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان، آج 119جاپانیوں کوPIA کی پرواز ٹوکیو لےجائیگی

کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان کے لاک ڈاؤن میں پھنسے جاپانی شہریوں کو ان کے وطن واپس پہنچانے کیلئے قومی ایئر لائن پی آئی اے کی ایک خصوصی پرواز آج کراچی سے ٹوکیو کے لیے روانہ ہوگی۔ 

کراچی میں جاپانی قونصل جنرل توشیکازو ایسومورا کی درخواست پر قومی ایئر لائن خصوصی پرواز تیار کی ہے جو آج شام کراچی سے روانہ ہوگئی۔ 

قونصل جنرل جاپان توشی کازو ایسومورا کے مطابق اس پرواز میں کراچی سے 83 مسافر سوار ہوں گے، جن میں 82 جاپانی شہری یا ان کے خاندانی تعلق دار پاکستانی مسافر شامل ہیں۔ 

جاپانی کمپنی کے لیے کام کرنے والا ایک کورین باشندہ بھی اس پرواز کا مسافر ہے جو ٹوکیو کا مستقل رہائشی ہے اور کام کے لیے کراچی آنے کے بعد کورونا وائرس کی وجہ سے یہاں پھنس گیا تھا۔ 

کراچی سے اڑان بھرنے کے بعد یہ پرواز اسلام آباد جائے گی، جہاں سے مزید 36 جاپانی شہری اس طیارے میں سوار ہوں گے۔ 

اسلام آباد سے ٹیک آف کے بعد یہ خصوصی پرواز جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کے ناریتا انٹرنیشنل ایئرپورٹ اترے گی۔ 

پی آئی اے ذرائع کے مطابق جاپان میں پھنسے پاکستانی اگر واپس آنا چاہیں تو ان کے لیے اس پرواز بکنگ اوپن کی گئی ہے۔

تازہ ترین