• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کیسز کے باعث لاہور کے 14 علاقے سیل

14 علاقوں کو کورونا وائرس کے کیسز کے باعث سیل کر دیا گیا


کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے لاک ڈاؤن کے دوران کراچی کے بعد لاہور کے مختلف علاقوں کو بھی مکمل یا جزوی طور پر سیل کرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

لاہور میں رائیونڈ، اسکندریہ کالونی اور مکھن پورہ سمیت 14 علاقوں کو کورونا وائرس کے کیسز کے باعث سیل کر دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ کورونا کیسز رپورٹ ہونے کے بعد ان علاقوں کو سیل کیا گیا، پولیس نے سیل کیے گئے علاقوں کی گلیوں میں رکاوٹیں کھڑی کر کے راستے بند کر دیے ہیں۔

لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے کورونا وائرس سے متاثرہ مریض سامنے آنے کے بعد بیگم کوٹ، شاہدرہ، رستم پارک، گلشنِ راوی،مغل پورہ، ریلوے کالونی، ملتان روڈ کی ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی، رحمٰن پورہ، وحدت کالونی، چائنہ اسکیم، گجر پورہ، اسمال انڈسٹری ہاؤسنگ سوسائٹی اور ڈیفنس بی کے چند علاقے سیل کر دیئے ہیں۔

لاہور کے سیل کیے جانے والے علاقوں میں ابھی تک 66 مریض کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں، لاہور بھر میں کورونا وائرس کے 402 کنفرم مریض ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: اسلام آباد، کورونا مریض کی تصدیق کے بعد گلی سیل

پولیس نے مختلف علاقوں کی گلیوں اور سڑکوں پر قناطیں، بیریئر اور خار دار تاریں لگا کر راستے بند کر دیئے ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق متاثرہ علاقوں کے رہائشیوں کے کورونا ٹیسٹ کروائے جا رہے ہیں۔

تازہ ترین