• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: لاک ڈاؤن میں شہریوں پر تشدد، 6 پولیس اہلکار معطل

کراچی کے علاقے گارڈن میں شہریوں پر تشدد کرنے والے 6 اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔

مذکورہ اہلکاروں نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے کیے گئے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر شہریوں کو تشدد کا نشانا بنایا تھا۔

شکایت ملنے پر پولیس حکام نے شہریوں پر تشدد کرنے والے ان 6 اہلکاروں کو معطل کر دیا۔

یہ بھی پڑھیئے: لاہور، شادی میں ہوائی فائرنگ کرنے پر 4 اہلکار معطل

دوسری جانب گلشن اقبال میں شہریوں کو مشتبہ کورونا مریض ظاہر کرکے ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈالنے والے شہری کو پولیس نے پکڑ لیا ۔

تازہ ترین