مانسہرہ (نیٹ نیوز)مانسہرہ میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر مولانا فضل الرحمٰن کے قریبی ساتھی اور جے یو آئی کے اہم رہنما مفتی کفایت اللہ کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ مفتی کفایت اللہ کے خلاف مانسہرہ پولیس نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر 12اپریل کو مقدمہ درج کیا تھا، جس کے بعدمنگل کو مانسہرہ میں مولانا عبدالعزیز کی نماز جنازہ میں شرکت کے بعد واپسی پر پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا ۔ڈی پی او مانسہرہ نے بتایا کہ سرکل شنکیاری کی پولیس نے دفعہ 144کی خلاف ورزی، اشتعال انگیز تقاریر کرنے اور مذہبی منافرت پھیلانے کے الزام میں مفتی کفایت اللہ کو گرفتار کیا جنہیں کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔