• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان میں میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کیخلاف بھوک ہڑتال

جنگ جیو گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی نیب کے ہاتھوں بے جا گرفتاری کے خلاف دنیا بھر میں آواز بلند کی جارہی ہے۔

میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف جاپان میں صحافیوں کے حقوق کی عالمی تنظیم انٹرنیشنل پریس کلب جاپان کے زیر اہتمام سفارتخانہ پاکستان کے سامنے بھوک ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: اسلام کوٹ پریس کلب پر بھی میرشکیل الرحمٰن کی گرفتاری کیخلاف احتجاج

جس میں صحافیوں کے ساتھ ساتھ اہم کاروباری تنظیم پاک جاپان بزنس کونسل کے صدر رانا عابد حسین، مسلم لیگ ن جاپان کے صدر ملک نور اعوان، کشمیر یکجہتی کونسل کے صدر اور سینئر صحافی شاہد مجید اور ن لیگ کے سینئر نائب صدر ملک یونس شامل ہیں۔

سفارتخانہ پاکستان کے سامنے بھوک ہڑتال کے لیے جاپانی پولیس اور انتظامیہ سے اجازت طلب کرلی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: برطانوی شیڈو وزیر دفاع نے ایڈیٹر انچیف جنگ، جیو کی رہائی کا مطالبہ کر دیا

اس حوالے سے جے آئی پی سی کے حکام کا کہنا ہے کہ میر شکیل الرحمٰن پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا گروپ کے سربراہ ہیں ان کو چونتیس سال پرانے مقدمے میں غیر قانونی طور پر گرفتار کرنا در اصل میڈیا کی آواز دبانے کے مترادف ہے جس کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ن لیگ جاپان کے صدر ملک نور اعوان نے کہا کہ پاکستان ایک کورونا کی وبا کے خطرناک دور سے گزر رہا ہے اس وقت حکومت کو میڈیا کی حمایت کی ضرورت ہے لیکن حکومت نے میڈیا کے سب سے بڑے ادارے کے سربراہ کو ذاتی دشمنی کی بنا پر گرفتار کرکے ملک دشمنی کا ثبوت دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: میر شکیل الرحمٰن کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 10 دن کی توسیع

پاک جاپان بزنس کونسل کے صدر رانا عابد حسین نے کہا کہ میر شکیل الرحمٰن کی رہائی تک بھوک ہڑتال کریں گے اور یہ ہڑتال تادم مرگ ہوگی۔

اس کے علاوہ کشمیر یکجہتی کونسل کے صدر شاہد مجید نے کہا کہ ہماری آواز جاپان کے ایوانوں میں بھی سنی جائے گی۔ 

تازہ ترین