• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آن لائن کاروبار تاجروں کے ساتھ دھوکا ہے ،تاجر رہنما

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) آن لائن کاروبار کی کیلئے جو شرائط رکھی گئی ہیں اسکے نتیجے میں کوئی بھی تاجر آن لائن کاروبار بھی نہیں کرسکتا،کراچی کی تاجر تنظیموں نے کہا ہے کہ آن لائن کاروبار تاجروں کے ساتھ دھوکا ہے ،طے شدہ SOPکے تحت تمام کاروبار کھولنے کی اجازت دی جائے، بعض تاجررہنمائوں نے تاجر وں کے مفاد کاسودا کیا، تاجروں نے اسمال ٹریڈرز کے پلیٹ فارم سے اپنی جدوجہد کونئے سرے سے شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کراچی چیمبر آف کامرس سے مدد کی اپیل کی ہے ۔کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمود حامد(صدر اسمال ٹریڈرز کراچی)، عثمان شریف (جنرل سیکرٹری اسمال ٹریڈرز کراچی)، سید لیاقت علی(سینئر نائب صدر اسمال ٹریڈرز)،جاوید شمس(صدر صدر انجمن تاجران سندھ)،جاوید حاجی عبداللہ(صدر پاکستان کنفکشنری ایسوسی ایشن)اور حافظ الحق حسن زئی (صدر کراچی رکشہ ٹیکسی ایسوسی ایشن) نے کہا کہ اس وقت ملک کے تاجر ایک تاریخی بحران سے گزر رہے ہیں، لاک ڈاؤن کو 39 روز گزر چکے ہیں جسکے باعث تاجر شدید مالی بحران کا شکار ہوچکے ہیں انکے ملازمین اور انکے ساتھ کام کرنے والے دیہاڑی دار مزدور بھی فاقہ کشی کا شکار ہیں۔
تازہ ترین