• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کی جیلیں کورونا سے محفوظ ہیں، اعجاز جاکھرانی

وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے جیل خانہ جات اعجازجا کھرانی نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کے اقدامات کی روشنی میں بروقت حفاظتی انتظامات کرنے کی وجہ سے اب سندھ کی جیلیں کورونا کی وبا سے مکمل طور پر محفوظ ہیں جبکہ طے شدہ ایس او پیز پر عمل درآمد جاری رکھا جائے گا۔

آئی جی جیل آفیس میں جیل انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے اعجاز جاکھرانی نے زور دیا کہ کورونا کے حوالے سے جیل اسٹاف کو بھی طے شدہ اقدامات پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت ہے۔

اجلاس میں صوبائی مشیر کو آگہی دی گئی کہ جیل میں کورونا کے جائزے کے سلسلے میں قیدیوں کی رینڈم اسکریننگ اور سیمپلنگ کی گئی جس کے تمام نتائج منفی آئے ہیں۔

صوبائی مشیر نے کہا کہ کورونا صورتحال کے پیش نظر سندھ حکومت کی گزارش پر ہائی کورٹ نے پیشی کے دوران قیدیوں کو حاضری پر نہ لانے کی اجازت ملنے کے بعد جیلوں میں کورونا کو روکنے میں مدد ملی ہے، اب ہم جیل کی سطح پر اقدامات کو مزید بہتر انداز دیکھ سکیں گے۔

اس موقع پر آئی جی جیل نصرت منگن، اسپیشل سیکریٹری ہوم گھنور لغاری اور ڈی آئی جی بھی موجود تھے۔

تازہ ترین