• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین نے امریکا پر طنزیہ اینیمیشن ’’ایک دفعہ کا ذکر ہے ایک وائرس تھا‘‘ جاری کردی

چین نے امریکا پر طنزیہ اینیمیشن ’’ایک دفعہ کا ذکر ہے ایک وائرس تھا‘‘ جاری کردی 



شنگھائی(جنگ نیوز) چین نے نئے کورونا وائرس کیلئے امریکی ردعمل پر طنز کرتے ہوئے دونوں ممالک کی نمائندگی کیلئےلیگو جیسی فیگر کا استعمال کرتے ہوئے ایک دفعہ کا ذکر ہے ایک وائرس تھا کے عنوان سےایک مختصر اینمیشن جاری کیا ہے ۔

چین کے شہر ووہان سے منظرعام پر آنے والی وباء کے آغاز سے ہی امریکا اور چین کے مابین لفظی جنگ جاری ہے۔

جمعرات کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ کورونا وائرس کی ابتدا کسی چینی وائرولوجی لیب میں ہوئی ہے ، لیکن انہوں نے شواہد بیان کرنے سے انکار کردیا۔

چین کی سرکاری ژنہوا نیوز ایجنسی کی جاری کردہ آن لائن پوسٹ اینیمیشن میں سرخ پردے کھلنے سے لیگو جیسی شخصیات کی نمائش ہوتی ہے جس میں اسٹیچو آف لبرٹی اورٹیراکوٹا کے جنگجو کی نے چہرے پر ماسک پہنے ہوئے ہیں۔

جنگجو کہتا ہے ہم نے ایک نیا وائرس دریافت کیا ہے جس پر اسٹیچو آف لبرٹی کہتا ہے تو کیا ہوا یہ صرف ایک فلو ہے۔جنگجو وائرس کے بارے میں خبردار کرتا ہے اور چین میں پھیلنے کے خوفناک سنگ میل کی گنتی گنتا ہے ،اسٹیج آف لبرٹی ٹرمپ کی پریس کانفرنسوں کی زبان کے ساتھ جواب دیتا ہے جس میں اس نے بیماری کی شدت کو کم کیا۔

جنگجو پوچھتا ہے کہ کیا آپ خود سن رہے ہیں؟ کیونکہ اسٹیچو آف لبرٹی بخار سے سرخ ہونا شروع ہوجاتا ہے اور اس کی نس میں ڈرپ لگ جاتی ہے۔مجسمہ جواب دیتا ہے کہ ہم تو ہمیشہ ہی صحیح ہوتے ہیں اگرچہ ہم خود اس کی تردید کردیتے ہیں۔

تازہ ترین