امریکی ماہرینِ ارضیات نےچاند کا پہلا مکمل ارضیاتی نقشہ تیار کیا ہے، جس میں چاند پر بھیجے گئے اپالو مشن کے ڈیٹا سے بطورِ خاص استفادہ کیا گیا ہے۔یونائیٹڈ اسٹیٹس جیالوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) ، ناسا اور لیونر پلانیٹری سوسائٹی نے مشترکہ طور پر کئی عر صے تک کام کرکے یہ نقشہ تیار کیا ہے ۔
ماہرین کے مطابق ساڑھے چار ارب برس قدیم زمین سے قدرتی سیارے پر ماضی میں ہر طرح کے پتھر ٹکراتے رہےہیں ،جس سے چاند پر گہرے گڑھے اور غارنما ساختیں بنیں جو مطالعے کے لیے اہم ہیں ۔نقشہ سازی کے لیے اپالو کے چھ مشن اور سیٹلائٹ سے ڈیٹا اور تصاویر کو شامل کیا گیا ہے ۔