اس ترقی یافتہ دور میں سائنس داں حیران کن چیزیں تیار کررہے ہیں ،حال ہی میں ایک ایسی ایپ تیار کی ہے ،جس کے ذریعے کاغذی جہاز اُڑائے جا سکتے ہیں۔اسے ماہرین کی جانب سے ’’پاور اپ ‘‘ کا نام دیا گیا ہے ۔یہ اسمارٹ طیارہ ہے اور اسے بہت سے حالات میں نہایت پر سکون اندازمیں اُڑایا جاسکتا ہے ۔اس طیارے میں جائرواور اسراع پیما (ایسلریٹر ) بھی لگے ہیں ۔اس کے پیچھے کی طرف تھرسٹ فراہم کرنے والی دو موٹریں بھی نصب کی گئی ہیں جو ہموار اندازمیں اسے اُڑنے کے قابل بناتی ہیں ۔اس طیارے کو اسمارٹ فون کے ذریعے آسانی سے کنٹرول کیا جاسکتا ہے ۔