• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھنک ٹینک معاشی بحالی کے لیے شارٹ ٹرم تجاویز پیش کرے، حفیظ شیخ

مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا کہ وزارت خزانہ تھنک ٹینک معاشی بحالی کے لیے شارٹ ٹرم تجاویز پیش کرے، جبکہ مانیٹری اور معاشی پالیسیوں کے لیے دنیا کے تجربات سے سیکھا جائے۔

حفیظ شیخ نے کہا کہ چھ شعبوں سے متعلق تجاویز کو متعلقہ وزارتوں کو پیش کیا جائے گا۔

مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت معاشی تھنک ٹینک کا اجلاس ہوا ، جس میں تھنک ٹینک نے کورونا وائرس کے معاشی اثرات پر قابو پانے سے متعلق تجاویز دیں ۔

اجلاس میں وزارت خزانہ تھنک ٹینک نے شارٹ، مڈ اور لانگ ٹرم تجاویز پیش کیں، جبکہ معاشی سرگرمیاں تیز کرنے کے لیے ترجیحی شعبوں کی نشاندہی بھی کی گئی ۔

وزارت خزانہ تھنک ٹینک نے سوشل سیفٹی نیٹ اور فوڈ سیکیورٹی سے متعلق تجاویز دیں اور کم لاگت کے ہاوسنگ منصوبوں کی تجاویز بھی پیش کیں۔

وزارت خزانہ فورم نے بینکس اور مالیاتی اداروں سے متعلق بھی تجاویز دیں، جبکہ سیلز ٹیکس میں تبدیلی کی سفارشات ایف بی آر کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ٹیکس تجاویز کو آئندہ بجٹ کا حصہ بنانے کی کوشش کی جائے گی ۔

تازہ ترین