• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ڈی اے، اپ گریڈیشن کی بنیاد پر 41فسروں کی ترقی ختم

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر) سی ڈی اے انتظامیہ نے سابق ادوار میںاپ گریڈیشن کی بنیاد پر ترقی پانے والے41فسروں کی ترقی ختم کرتے ہوئے ان کی تنزلی کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔ شعبہ ایچ آر نے انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں چیئرمین سی ڈی اے کی منظوری کے بعد ان افسروں کی ترقی کو ڈی نوٹیفائی کر دیا ۔یاسر طلیف گل اور ریاض خان کو انفورسمنٹ انسپکٹر سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اپ گریڈ کیا گیا تھا۔ فیصل عمران کو ڈیٹا انٹری اپریٹر سے ایڈمنسٹریٹو افسر اپ گریڈ کیا گیا۔ محمد شفیع کو ڈینٹل ٹیکنیشن سے ڈینٹل ٹیکنالوجسٹ ،جاوید مسیح کو سب اسسٹنٹ سے اپریٹنگ افسر ، محمد اقبال کوفزیکل ٹریننگ افسر سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر، تصدق حسین کو سب اسسٹنٹ سے اسسٹنٹ منیجر ، چوہدری ظفر محمود کو فورمین سے سینیئر فور مین ،محمد ایوب کو سب اسسٹنٹ سے لفٹ سپر ٹنڈنٹ ، مسز نازنین گل کو سینئر اسسٹنٹ سے ایگزیکٹو سیکر ٹری، عطا ارشد باری کو سٹینو ٹا ئپسٹ سے ایگزیکٹو کیڈر میں ٹرانسفر ، کامران احمد کو سیکیورٹی سپروائزر سے اسسٹنٹ سیکیورٹی افسر ، طارق محمود کو ڈرائیور سے فور مین ، ذو الفقار علی کو فز یو تھراپی اسسٹنٹ سے اسسٹنٹ فزیو تھراپی اینڈ سپیچ تھراپسٹ ، کاشف بشیر کو اسسٹنٹ سپر وائزر سے فور مین ، مس سمیرا باسط کو سب اسسٹنٹ سے اپریٹنگ افسر ، غلام رسول کو سب اسسٹنٹ سے کو آرڈی نیٹنگ افسر ، تنویر احمد کو ڈیٹا انٹری اپریٹر سے ڈیٹا کنٹرولنگ افسر ، محسن ظہیر کو سب اسسٹنٹ سے رابطہ افسر ، ہارون کو آڈیو افسر سے سپر ٹنڈنٹ آڈیو ، محمد رزاق گریو یارڈ افسر کو گریڈ 16سے گریڈ 17میں،ابرار حسین چیف ای سی جی ٹیکنیشن کو گریڈ 16سے 17میں ،محمد رمضان کو اسسٹنٹ سیکیورٹی افسر کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر ، ارشاد احمد ملانو کو سپر وائزر سے سیکیورٹی افسر ، محمد اشفاق کو سپر وائزر سے فور مین ، رحمت اللہ کوسپر وائزر سے فور مین ، چوہدری منیر احمد اور نسیم ممتاز کو سپر وائزر سے فور مین بنایا گیا۔ رضوان سرور کو اسسٹنٹفائر افسر سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائر آپریشن ، کوثر عباس خان کو سٹور مین سے سٹور انچارج ، تاج محمد خان نیازی کو سٹور کیپر سے سٹور افسر، عما د الدین کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر سے ڈپٹی ڈائریکٹر ، خالد حسین عباسی کو اسسٹنٹ ڈپٹی چیف سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ، ذو الفقار علی انچارج فائر آڈٹ کو گریڈ 15سےگریڈ16میں اپ گریڈ ،نوید حسین کو گریڈ پندرہ سے سولہ میں ،ظفر اقبال کو فور مین سے سینیئر ٹر انسپورٹ آفیسر ، محمد شہزاد کو جو نیئر اسٹنٹ سے سپورٹس افسر ، سید حامد علی شاہ کو اسسٹنٹ فزیو تھراپسٹ سے اسسٹنٹ فزیو تھراپسٹ اور بعد ازاں اسسٹنٹ ڈائریکٹر،شہزاد ملک کو سب اسسٹنٹ سے سٹور افسر بنایا گیا تھا۔سی ڈی اے آفیسر ایسوسی ایشن کے سیکر ٹری جنرل نعمت اللہ خان نے کہا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ڈی نوٹی فائی لیٹرز کا بغور جائزہ لینے کے لیے ایسو سی ایشن اپنے وکلاء سے مشاورت کر رہی ہے۔ انکوائری کمیٹی نے 47اپ گریڈیشن کو غلط قرار دیا تھا تاہم شعبہ ایچ آ ر نے فی الحال 41 افسروں کو ڈی نو ٹیفائی کیا ہے ۔ چھ کیسز پر نظر ثانی کی جا رہی ہے۔ایف آئی اے بھی اس معاملے کی انکوائری کر رہا ہے۔
تازہ ترین