• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مائرہ خان نے ’کورونا‘ کا انٹرویو لے لیا

پاکستانی ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ مائرہ خان نے دنیا بھر میں تیزی سے پھیلتے جان لیوا کورونا وائرس کا انٹرویو کر لیا۔

اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام پرشیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ این فائیو ماسک پہنے ادکارہ کسی وائرس یا اجنبی مخلوق کا انٹرویو کر رہی ہیں۔

View this post on Instagram

What’s your name????

A post shared by MAIRA KHAN (@mairakhanofficial) on


ویڈیو میں مائرہ خان دوہرا کردار ادا کررہی ہیں یعنی انٹرویو کرنے والی بھی وہ خود ہیں جبکہ کورونا سے مشابہہ کا کردار بھی خود ہی ادا کررہی ہیں۔

اداکارہ نے ویمپائرز سے مشابہہ میک اپ کرکے خود کو کورونا کے کردار میں جس خوبصورتی سے ڈھالا، قابلِ تعریف ہے۔

کورونا سے انٹرویو کرنے والی مائرہ خان کورونا وائرس سے پوچھتی ہیں کہ وہ کون ہے جس پر کورونا نے دلچسپ انداز میں اپنا نام کورونا، سرنیم وائرس، عرفیت کوویڈ، عمر 19سال، ماں کا نام چین، حالیہ دوست امریکا جبکہ سابقہ اٹلی بتایا۔

اپنے طرز کی یہ منفرد ویڈیو سوشل میڈیا سائٹس پر بڑی تعداد میں زیر گردش ہے جسے مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے اور تبصرے کئے جارہے ہیں۔

اداکارہ مائرہ خان پاکستانی ڈراموں سمیت فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

فلم ’درج‘ میں ان کی جاندار اداکاری کے سب ہی معترف تھے جبکہ معروف ڈرامہ چیخ میں بھی ان کی اداکاری کو خوب سراہا گیا تھا۔

تازہ ترین